کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت اب انسدادِ دہشتگردی عدالت نمبر 16 میں ہو گی۔ انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج نے کیس کو ٹرائل کے لیے منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کے روز اس کے دوست ارمغان نے قتل کیا تھا، جس میں شیراز بھی شریکِ جرم ہے۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق، مصطفیٰ عامر کی لاش حب، بلوچستان سے ملزمان کی نشاندہی پر برآمد ہوئی۔ قتل کے بعد، دونوں ملزمان نے لاش کو ڈیفنس کراچی سے حب لے جا کر نذرِ آتش کیا۔
مزید یہ کہ دونوں ملزمان نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کیا، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان دینے سے انکار کر دیا۔