ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ممبئی کے گولڈن ٹوباکو اسٹوڈیو میں اپنی نئی فلم کے لیے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق ایکشن سین کے دوران غیر متوقع طور پر حادثہ پیش آیا، جس میں شاہ رخ خان کو سنجیدہ چوٹیں آئیں۔ اگرچہ زخمی ہونے کی نوعیت اور تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں آئیں، تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے امریکہ منتقل کر دیا گیا ہے۔فلمی حلقوں اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور دنیا بھر سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر "Get Well Soon SRK” ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔سرکاری طور پر ان کی طبی حالت یا علاج کی تفصیلات کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ

بھارت کو اسنوکر میں بھی پاکستان کے ہاتھوں شکست، محمد آصف عالمی ماسٹرز اسنوکر چیمپیئن بن گئے
منامہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹ اور عالمی اسنوکر چیمپیئن محمد آصف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ عالمی ماسٹرز اسنوکر چیمپیئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارتی کھلاڑی وجے نجانی برجیش دامانی کو شکست دے کر ایک بار پھر ملک کا نام روشن…

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آمین اللہ گنڈاپور کے وارنٹ جاری، عدالت نے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آمین اللہ گنڈاپور کے خلاف عدالت نے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق، یہ وارنٹ ایک مقدمے میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر جاری…

حکومت نے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے کردیے
اسلام آباد: (محمد سلیم سے)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو…

اسلام آباد پولیس کے سپوت علی نواز کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی
اسلام آباد انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے پولیس کے قابل فخر باکسر کانسٹیبل علی نواز نے ورلڈ پولیس گیمز 2025 (امریکہ) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل جیت کر پاکستان پولیس کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ…

مائیکرو سافٹ کا انسانی ڈاکٹروں کو پیچھے چھوڑنے والے اے آئی ٹول کو تیار کرنیکا دعویٰ
مائیکرو سافٹ نے ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو اس کے مطابق ایک انسانی ڈاکٹر سے 4 گنا زیادہ بہتر ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اے آئی ماڈل امراض کی 85.5 فیصد درستگی سے تشخیص کرکے ڈاکٹروں کو پیچھے…