کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروز اتوار ملک بھر میں بجلی، گیس، پٹرول اور چینی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ عوام مہنگائی، بدانتظامی اور حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں، اب خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج صرف جماعت اسلامی کا نہیں، بلکہ پوری قوم کی آواز بنے گا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر شہر، ہر گلی اور ہر محلے میں نکل کر پرامن احتجاج کریں تاکہ حکمرانوں کو عوامی غصہ محسوس ہو۔