سیالکوٹ (وقاص احمد وڑائچ سے ) –
سیالکوٹ پولیس میں بڑے پیمانے پر احتساب کا عمل مکمل، 24 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا جبکہ 51 اہلکاروں کو مختلف محکمانہ سزائیں دی گئیں۔ یہ اقدامات ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی زیر نگرانی اردل روم میں عمل میں آئے۔23 اہلکاروں کو جرائم پیشہ عناصر سے روابط رکھنے کے الزام میں فورس سے نکالا گیا۔1 اہلکار کو اسپیشل ڈیوٹی سے غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔برطرف کیے گئے اہلکاروں میں 3 سب انسپکٹر، 4 اے ایس آئی، 1 ہیڈ کانسٹیبل اور 17 کانسٹیبل شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق دیگر 51 اہلکاروں کو محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر سزائیں دی گئیں جن میں سروس ضبطی، سنشور (تنبیہ)، اور تنخواہوں میں کٹوتیاں شامل ہیں۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے واضح الفاظ میں کہا: "پولیس میں کرپشن، بددیانتی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ صرف دیانتدار اور عوام کی خدمت کرنے والے اہلکار فورس کا حصہ رہیں گے۔”
"پولیس میں سزا و جزا کا منصفانہ اور مؤثر نظام قائم ہے اور ہم پولیس کو ایک شفاف، ذمہ دار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”