اسلام آباد: (عدالتی رپورٹر)
اسلام آباد کی عدالت نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو 21 جولائی 2025 کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔