سویدا، شام – شام کے جنوبی شہر سویدا میں متحارب گروپوں کے درمیان جھڑپیں رک گئی ہیں اور جنگ بندی پر عملدرآمد ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے فوری طور پر فائرنگ اور پرتشدد کارروائیاں روک دی ہیں، جس سے علاقے میں وقتی سکون بحال ہوا ہے۔ کشیدگی کے باوجود مقامی عمائدین اور ثالثی کے کردار ادا کرنے والے افراد جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور مستقبل میں کسی تصادم سے بچنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
سویدا، جو کہ دروز اقلیت کا گڑھ ہے، ماضی میں بھی وقفے وقفے سے بدامنی کا شکار رہا ہے، تاہم حالیہ جھڑپوں نے بڑے پیمانے پر تنازع کے خدشات کو جنم دیا تھا۔