پنجاب پولیس نے اپنی فورس اور ان کے اہلِ خانہ کی صحت و بہبود کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر مزید 27 لاکھ روپے کے فنڈز علاج معالجے کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:مرحوم اے ایس آئی شاہد محمود کی بیوہ کو دل کے عارضے کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے جاری۔کانسٹیبل محمد ادریس کو بائیں ٹانگ کی سرجری کے لیے 5 لاکھ روپے۔اے ایس آئی شکیل احمد، زاہد محمود اور ٹریفک وارڈن عظمت علی کو 2 لاکھ روپے فی کس۔اے ایس آئی محمد اسلم اور کانسٹیبل سعید اکبر کو 1.5 لاکھ روپے فی کس۔ریٹائرڈ AD لیاقت علی، انسپکٹر محمد ریاض، ہیڈ کانسٹیبل محمد احمد کو 1 لاکھ روپے فی کس۔کانسٹیبلز قیصر بشیر، گل زمان کو بھی 1 لاکھ روپے فی کس۔آفس سپرنٹنڈنٹ عبدالحفیظ، اے ایس آئی مکینک جاوید اقبال، محمد شکیل، اعجاز احمد کو مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔
آئی جی پنجاب نے یہ فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد منظور کیے۔
مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت پولیس ملازمین کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔یہ اقدامات پنجاب پولیس کے فلاحی وژن اور اپنی فورس کے ساتھ وابستگی کی واضح مثال ہیں۔