بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے سینئر رہنما گیشوار چندرا رائے نے جماعت اسلامی کے حالیہ انتخابی جلسے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ: "بڑے جلسے کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جماعت اسلامی قیامت تک بھی حکومت نہیں بنا سکتی۔”
یہ بیان جماعت اسلامی کے پہلے انتخابی جلسے کے بعد سامنے آیا ہے، جو طویل عرصے کے بعد ملک میں جماعت کی سرگرمیوں کی بحالی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔اہم نکات:
گیشوار رائے نے جماعت کی عوامی مقبولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جلسے جلوس عوامی حمایت کا پیمانہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو عوامی سطح پر کبھی بھی قابل قبول سیاسی طاقت نہیں سمجھا گیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جماعت اسلامی ماضی میں انتہا پسندی اور علیحدگی پسند نظریات سے منسلک رہی ہے، جس کا بوجھ اب بھی ان پر ہے۔