شمال مغربی جرمنی میں ہفتے کی شام ایک حیران کن حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کار سڑک سے اُلٹ کر نہ صرف جھاڑیوں سے ٹکرا گئی بلکہ ایک ٹرامپولین سے ٹکرا کر فضا میں اچھلی اور جا کر ایک کھیت کے گودام (بارن) کی چھت میں پھنس گئی۔حکام کے مطابق، اس غیر معمولی حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کار کی رفتار کافی زیادہ تھی، جس کی وجہ سے وہ قابو سے باہر ہو کر سڑک سے ہٹ گئی۔ جھاڑیوں اور ٹرامپولین سے ٹکرانے کے بعد، کار اچھل کر قریب ہی واقع ایک گودام کی چھت میں دھنس گئی۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ خوش قسمتی سے گودام اس وقت خالی تھا اور کوئی اور فرد اس میں موجود نہ تھا۔