غزہ/لندن/نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)
برطانیہ، فرانس، جاپان، اٹلی، کینیڈا، آسٹریلیا، ڈنمارک اور دیگر 24 ممالک نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد کی تقسیم کے طریقہ کار اور عام شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان ممالک کے مطابق اسرائیلی ماڈل ایک "غیرمحفوظ، غیرانسانی اور غیرمنصفانہ” طریقہ کار ہے، جو بے امنی کو بڑھاوا دیتا ہے اور فلسطینی عوام کی انسانی حرمت کو پامال کرتا ہے۔ عالمی قوتوں نے فوری جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے مستقل سیاسی حل پر زور دیا ہے۔