جرمنی نے افغان مہاجرین کی ملک بدری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک متنازع قدم اٹھایا ہے۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز کی حکومت نے غیر قانونی ہجرت پر قابو پانا اپنی پالیسیوں میں سرفہرست رکھا ہے۔ اسی سلسلے میں:گزشتہ ہفتے 81 افغان شہریوں کو ملک سے ڈیپورٹ کیا گیا۔ ان میں وہ افراد شامل تھے جن کے پناہ کے دعوے مسترد ہو چکے تھے یا جو مجرمانہ ریکارڈ رکھتے تھے۔اب برلن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ طالبان کے دو نمائندوں کو جرمنی میں موجود افغان سفارتی مشنوں میں کام کرنے کی اجازت دے گا تاکہ آئندہ افغان مہاجرین کی ملک بدری کے عمل کو مؤثر اور تیز تر بنایا جا سکے۔یہ فیصلہ یورپ بھر میں افغان مہاجرین کی پوزیشن اور طالبان کے ساتھ سفارتی معاملات پر ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب طالبان کو دنیا بھر میں ابھی تک سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ طالبان نمائندوں کو اجازت دینا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے نقطۂ نظر سے تشویش ناک ہو سکتا ہے، جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ اقدام صرف تکنیکی تعاون تک محدود ہے تاکہ ڈیپورٹیشن کے عمل کو قانون کے مطابق مکمل کیا جا سکے

متعلقہ

ٹرمپ کا اوباما پر 2016 کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے سخت الزام
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کے تناظر میں سابق صدر باراک اوباما پر شدید تنقید کی ہے، اور انہیں "غداری” جیسے سنگین الزام کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ "وقت آ…

"Made for Germany” اتحاد کا 631 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا وعدہ
جرمنی کی معیشت کو دوبارہ متحرک کرنے کے لیے ایک بڑا قدم "Made for Germany” نامی اقتصادی اتحاد نےآئندہ تین برسوں کے دوران 631 ارب یورو کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے برلن میں ملک کے بڑے کارپوریٹ اداروں کے سربراہان سے…

کسی بھی حملے کے لیے تیار ہیں ، جوہری پروگرام آگے بڑھے گا : ایرانی پارلیمان
ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔ "پہلے سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گا”مہر نیوز ایجنسی کے مطابق قالیباف نے آج بدھ کے روز کہا…

امریکی شہری سیف اللہ مسلط اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد سے جاں بحق – کیا واشنگٹن انصاف دلانے میں کامیاب ہوگا؟
واشنگٹن: (بین الاقوامی ڈیسک)مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں سنجیل (Sinjil) میں امریکی شہری سیف اللہ مسلط کو اسرائیلی آبادکاروں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔سیف اللہ مسلط، جو فلسطینی نژاد امریکی تھے، گزشتہ دنوں مغربی کنارے میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے…

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈ زکا دورہ کیا مریضوں اور اہل خانہ نے ہسپتال میں بد نظمی ، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیے میڈیسن موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے دوائیاں باہر سے منگوائی جارہی…
معروف ہیئر اسٹائلسٹ عالیّم حکیم رتھک روشن اور کپل شرما کے بالوں کے انکشاف ۔
معروف ہیئر اسٹائلسٹ عالیّم حکیم نے زور دے کر کہا کہ رتھک روشن اور کپل شرما خولے یا ہیئر پیس نہیں پہنتے – یہ سب ان کے اپنے اصلی بال ہیں مزید حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے سالانہ غسل…