چلاس – بابوسر ٹاپ پر شدید فلیش فلڈ نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کئی سیاح سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتا ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پاک فوج، گلگت بلتستان حکومت اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔فلیش فلڈ بابوسر کے نیچے تھک کے مقام پر کلاوڈ برسٹ کے بعد آیا، 7 سے 8 کلومیٹر سڑک مکمل تباہ۔ رابطہ پل اور سڑکیں: بابوسر شاہراہ کے 15 مقامات پر سڑک بلاک، 4 پل تباہ، 8 کلومیٹر کا علاقہ شدید متاثر۔ انفراسٹرکچر متاثر: 2 ہوٹل، پولیس چوکی، اسکول اور 50 سے زائد مکانات مکمل تباہ، بجلی اور انٹرنیٹ نظام مفلوج۔اموات و گمشدگیاں: اب تک 3 لاشیں ملی ہیں، شناخت جاری۔ سیاحوں اور مقامی افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن صبح سے جاری۔ریسکیو کا عمل: 200 سے زائد سیاحوں کو چلاس منتقل کر دیا گیا، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز مفت کھول دیے گئے۔پاک فوج کا کردار: ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، جی بی اسکاوٹس اور فوجی ٹیمیں کھانے، طبی امداد اور سڑکوں کی بحالی میں مصروف۔رابطہ منقطع: مواصلاتی نظام تباہ ہونے کے سبب سیاحوں کا گھروں سے رابطہ منقطع، امدادی ٹیموں کو مشکلات۔ڈپٹی کمشنر دیامر عطاالرحمان: "قدرتی آفت سے جو کچھ ہو سکتا ہے، کر رہے ہیں۔ مشینری متاثرہ علاقوں تک پہنچا دی گئی ہے۔”ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق: "ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتا افراد کی تلاش اولین ترجیح ہے۔”

متعلقہ

40 ہزار پاکستانی زائرین غائب! وزیر مذہبی امور کا بڑا انکشاف
اسلام آباد.وزیر مذہبی امور نے انکشاف کیا ہے کہ 40 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین جو عراق، شام اور ایران زیارات کے لیے گئے تھے، ابھی تک واپس نہیں لوٹے اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں حکومت کے پاس کوئی مصدقہ معلومات موجود نہیں۔پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ…
صبا صادق سے ویتنام کے سفیر فام آن توان کی ملاقات۔۔
انسانی حقوق کے فروغ پر صبا صادق اور ویتنام کے سفیر کا تبادلہ خیالصبا صادق اور ویتنام کے سفیر میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاقپاکستان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، ویتنام کے سفیر کا اعترافانسانی ہمدردی اور فلاح پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ صبا صادق صبا صادق نے…

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بدھ کو اسلام آباد کے راول ڈیم میں پانی کی شدید کمی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بدھ کو اسلام آباد کے راول ڈیم میں پانی کی شدید کمی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس کے بعد بین الاقوامی زرائع ابلاغ کی جانب…
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عبداللہ نصر لوتاہ، نائب وزیر برائے کیبینٹ افیئرز فار کمپیٹیٹونس اور نالج ایکسچینج کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات.
وفد میں پاکستان میں عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی اور گورنمنٹ نالج ایکسچینج آفس کے عبداللہ البلوکی اور ابراہیم العلی بھی شامل تھے وزیراعظم نے اپنے گزشتہ ابو ظہبی کے دورہ میں متحددہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زائد انہیان سے ملاقات کا…

ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای پانچ جولائی 2025 کو تہران، ایران میں یومِ عاشورہ کے موقع پر ایک تقریب میں شریک ہیں
ایران کے رہبرِ اعلیٰ خامنہ ای اسرائیل جنگ کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز تہران میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی جو اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد ان کی عوام کے…

ہندوستان کیلئے امریکی ایڈوائزری پر کانگریس برہم
حکومت کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا، اس کوملک کی خارجہ پالیسی کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ ہندوستان کی توہین کاسلسلہ تھم نہیں رہاہے،وزیر اعظم مودی نے کئی پروگرام کرکے ٹرمپ کو خوش کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اب وہ ہندوستان…