مری، پنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارشیں، درخت اکھڑ گئے، گھروں میں پانی داخل
مری میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی درخت گر گئے اور سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئیں۔بوستال روڈ اور ایکسپریس وے (آوائین پوائنٹ) پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، جس کے دوران 3 افراد پتھر لگنے سے معمولی زخمی ہوئے۔
امدادی ٹیموں نے 11 افراد اور کئی گاڑیوں کو بحفاظت نکال لیا۔نمب جھنڈا گلی گاؤں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے 2 مکانات متاثر ہوئے، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (فیز 8) اور قریبی دیہات میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا، جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔