دوحا (نمائندہ خصوصی) – قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری پاکستانی آموں کی نمائش کو عوام اور سفارتی حلقوں کی بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ نمائش میں اب تک 600 من سے زائد پاکستانی آم فروخت ہو چکے ہیں جبکہ 59 ہزار سے زائد افراد اس منفرد ایونٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔یہ نمائش 10 جولائی سے 19 جولائی تک جاری رہے گی، جس میں پاکستان سے تازہ درآمد شدہ آموں کی مختلف اقسام پیش کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ آم سے تیار کردہ جوس، اچار، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء بھی لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔نمائش میں اب تک 48 ممالک کے سفیروں نے شرکت کی ہے جبکہ 70 سے زائد پاکستانی تاجر اپنی مصنوعات کے ساتھ نمائش میں شریک ہیں۔نمائش کا مقصد نہ صرف پاکستانی آموں کو عالمی منڈی میں متعارف کرانا ہے بلکہ اس سے پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔منتظمین کے مطابق نمائش کو توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے اور آئندہ سال اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے

متعلقہ

جرمن قونصلیٹ نے پاکستانیوں کیلئے ویزا سروس بند کر دی
German Consulate Suspends Visa Services for Pakistanis جرمن قونصلیٹ کراچی کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا سروس بند کرنے کا اچانک فیصلہ سامنے آیا ہے جس نے متعدد درخواست گزاروں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ قونصلیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر…

پاکستان کی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ، طلاق یافتہ بیٹی والد کی پنشن کی حقدار قرار
اسلام آباد، بیورو رپورٹ محمد سلیم سے پاکستان کی سپریم کورٹ نے خواتین کے حقوق سے متعلق ایک تاریخی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت رکھنے والا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق یافتہ بیٹی والد کی پنشن کی مکمل حقدار ہے، خواہ طلاق والد کی وفات…
اصل محرک ہے امریکہ ہے جو اسرائیل کی ناکامی کے بعد میدان میں آیا :ایرانی صدر
عراقچی نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے ایک بہت بڑی سرخ لکیر عبور کر لی ہے۔ایران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی حملہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ "اسرائیلی حملوں کے پیچھے اصل محرک واشنگٹن…

حکومت نے بجلی کے صارفین سے ود ہولڈنگ اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 490 ارب روپے جمع کرلیے
اسلام آباد : محمد سلیم سے حکومت نے مالی سال 25-2024ء کے دوران بجلی کے بلوں کے ذریعے بے زبان صارفین سے وِد ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 490 ارب روپے جمع کیے جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ وصولی 600 ارب روپے تھی،…

’’ماں‘‘: سی بی ایف سی نے کاجول کی فلم کو سرٹیفکیٹ دے دیا
سی بی ایف سی نے کاجول کی فلم ’’ ماں‘‘کو منظوری دے دی ہے جو ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اجے دیوگن کے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے ریلیز ہونے والی اس فلم میں کاجول ماں کا کردار نبھائیں گی۔سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی…

اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کا نفاذ ہی ہماری سعی و جہد کا حاصل ہے: ڈاکٹر حمیرا طارق
ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا بھی خطاب، جماعت اسلامی حلقہ خواتین سوات کا تنظیمی و تربیتی اجتماعسوات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ نیکی کا فروغ اور برائی سے روکنا مسلم خواتین کا دینی فریضہ ہے، اور اس مشن…