برلن: جرمن حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ہوائی ٹیکس میں مئی 2024 میں کیے گئے اضافے کو واپس لینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ فیصلہ ایئر لائنز اور سیاحتی اداروں کی جانب سے شدید دباؤ کے بعد سامنے آ رہا ہے، جنہوں نے ٹیکس میں اضافے کو ہوابازی کے شعبے پر بوجھ قرار دیا تھا۔
مئی 2024 میں جرمن حکومت نے اندرون یورپ پروازوں کے لیے ایوی ایشن ٹیکس کو 12.48 یورو سے بڑھا کر 15.53 یورو کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد کئی ایئر لائنز، خصوصاً کم لاگت پروازیں فراہم کرنے والی "رائین ایئر” نے خبردار کیا تھا کہ اس اضافے سے ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ ہوگا، جس سے عام مسافر متاثر ہوگا۔جرمن سیاحت کے وزیر کرائسٹوف پلوٶس نے ایک بیان میں کہا: "ایوی ایشن ٹیکس میں اضافہ واپس لینا چاہیے اور ہوائی اڈوں کے فیسیں بھی کم ہونی چاہئیں تاکہ جرمن ہوابازی کی صنعت دوبارہ مستحکم ہو سکے۔”ذرائع کے مطابق یہ تجویز 2026 کے قومی بجٹ میں شامل کی جائے گی، جس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔