لاہور (انٹرنیشنل رپورٹر پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے) –
صوبائی دارالحکومت لاہور کی سب سے بڑی گوشت مارکیٹ ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔کارروائی کے دوران 2270 کلوگرام بیمار اور کم وزن مرغیاں تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق، مجموعی طور پر 89 ہزار کلو گوشت کی بندش کے بعد چیکنگ کی گئی۔25 میٹ گودام اور سپلائرز کی چیکنگ کی گئی۔فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 3 دکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔یہ مرغیاں مختلف دکانوں کو سپلائی کی جانی تھیں۔ویٹرنری ماہرین کی ٹیم نے ضبط شدہ مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ”بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا اور فروخت کرنا ایک سنگین جرم ہے، جس پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔”
