لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے) –
انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ یہ فیصلہ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے دو صفحات پر مشتمل تحریری صورت میں جاری کیا۔
عدالت نے لکھا کہ اس مقدمے میں کافی گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں جبکہ باقی گواہوں کے بیانات آئندہ چند روز میں ریکارڈ کیے جائیں گے۔مقدمے کا فیصلہ بھی آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ موجودہ مرحلے پر کیس کے میرٹ یا ڈی میرٹ کا مشاہدہ کیے بغیر ہی ضمانت خارج کی گئی ہے، کیونکہ عدالت اس وقت اپنا ذہن ظاہر (disclose) نہیں کر سکتی۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جا رہی ہے۔ عدالت کو چار ماہ کے اندر فیصلہ سنانے کی سپریم کورٹ کی ہدایت بھی موصول ہو چکی ہے۔