اسلام آباد ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے )– وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج سیف سٹی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاکستان کے پہلے "آنلائن ویمن پولیس اسٹیشن” کا افتتاح کیا۔ یہ جدید ترین اقدام خواتین کو فوری، باوقار اور مؤثر پولیس سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کو آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے آنلائن پولیس اسٹیشن کے قیام، طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر مفصل بریفنگ دی۔ آنلائن ویمن پولیس اسٹیشن میں صرف خواتین افسران تعینات ہوں گی، تاکہ شہری خواتین بلاجھجک اور اعتماد کے ساتھ اپنی شکایات درج کروا سکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا:
> "یہ سروس خواتین کے تحفظ، انصاف تک آسان رسائی اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی بہترین مثال ہے۔”
آنلائن ویمن پولیس اسٹیشن – کیسے کام کرے گا؟
خواتین 24/7 ہیلپ لائن 1815 پر کال کرکے براہ راست رابطہ کرسکیں گی
صرف خواتین پولیس اہلکار ان کالز کو ڈیل کریں گی
شکایت درج کروانے، قانونی رہنمائی لینے اور مدد حاصل کرنے کا مکمل آنلائن نظام موجود ہوگا
خواتین کو ان کے گھروں میں رہتے ہوئے قانونی تحفظ اور پولیس معاونت فراہم کی جائے گی
وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد اور سیف سٹی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ باقی شہروں کے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے، اور جلد ملک بھر میں ایسی سہولیات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گ