راولپنڈی/اسلام آباد – جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا۔ راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں افسوسناک واقعے کے دوران کار سوار باپ، بیٹی اور ایک اور فرد تیز پانی کے ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ منگل کی صبح راولپنڈی کے کچہری علاقے میں سب سے زیادہ 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید بارشوں کی پیشگوئی، خطرہ بڑھ گیا
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک بھر میں بارشوں سے اموات کی تعداد 221 تک پہنچ گئی