ڈھاکا: پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست کا سامنا، میزبان بنگلادیش نے 8 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے تین میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آخری اوور تک جاتے میچ میں فہیم اشرف نے 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، لیکن دیگر بلے بازوں کی ناقص کارکردگی شکست کا سبب بنی۔