لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے ): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق میاں محمد اظہر کافی عرصے سے علیل اور زیرِ علاج تھے۔ ان کا انتقال لاہور میں ہوا۔ نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
میاں محمد اظہر پاکستان کی سیاست میں ایک نمایاں اور مؤثر کردار کے حامل رہ چکے ہیں۔ وہ نہ صرف گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے، بلکہ 2024 کے عام انتخابات میں این اے 129 سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے اور بعدازاں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرلی۔
سیاسی حلقوں، تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔