ڈھاکا: بنگلہ دیش ایئر فورس کے طیارے کے اسکول پر گرنے کے المناک واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 تک جا پہنچی ہے۔ حادثے میں بڑی تعداد میں بچے بھی جاں بحق یا زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد ملک بھر، خصوصاً دارالحکومت ڈھاکا میں طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی اور حادثے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارہ اسکول کی عمارت پر گرا، جس کے باعث کئی کلاس رومز مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں، اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
حکام کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم عوام اور متاثرہ خاندان حکومت سے واضح جواب اور احتساب کا تقاضا کر رہے ہیں۔