برطانیہ کے مشہور راک بینڈ Black Sabbath کے مرکزی گلوکار اور "پرنس آف ڈارکنیس” کے لقب سے جانے جانے والے اوزی آسبورن (Ozzy Osbourne) 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اوزی آسبورن کو ہیوی میٹل میوزک کا "گاڈ فادر آف ہیوی میٹل” بھی کہا جاتا تھا، جنہوں نے دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں راک میوزک پر گہرا اثر چھوڑا۔
اوزی آسبورن نے نہ صرف Black Sabbath کے ساتھ بلکہ اپنی سولو موسیقی کے ذریعے بھی دنیا بھر میں کروڑوں مداحوں کے دل جیتے۔
ان کی وفات پر دنیائے موسیقی سوگوار ہے، اور دنیا بھر سے ان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔