استنبول — ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ:”روٹی کے ایک ٹکڑے یا ایک گھونٹ پانی کی خواہش میں فلسطینیوں کا مرنا ناقابلِ قبول ہے۔”
ایردوآن نے منگل کے روز استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں پر عالمی برادری کی خاموشی پر سوال اٹھایا اور کہا: "کوئی بھی شخص، جو تھوڑا سا بھی انسانی وقار رکھتا ہے، یہ ظلم برداشت نہیں کر سکتا کہ روزانہ درجنوں معصوم لوگ صرف خوراک یا پانی کی تلاش میں مارے جائیں۔ایردوآن کے بیان سے قبل بھی دنیا بھر میں اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں پر تنقید بڑھ چکی ہے:
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی افواج فوری طور پر خوراک کی تقسیم کے مراکز پر لوگوں کا قتل بند کریں۔
اقوامِ متحدہ کے حقوقِ انسانی کے سربراہ وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔