یروشلم – اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر رضامندی کے لیے صرف 24 گھنٹے کی مہلت دیں۔ بصورت دیگر، مذاکرات کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دینا چاہیے۔ سموٹریچ نے یہ بیان ایک سکیورٹی اجلاس کے دوران دیا۔سموٹریچ نے شمالی غزہ کو اسرائیل میں شامل کرنے اور وہاں نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں یہ ایک سنہری موقع ہے۔ ہم شمالی غزہ سے آغاز کر سکتے ہیں، اور تین نئی بستیاں قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی چیف آف اسٹاف بھی حالیہ دنوں میں شمالی غزہ کو ’’سکیورٹی انضمام‘‘ کے طور پر اسرائیل میں شامل کرنے کی حمایت کر چکے ہیں۔دوسری جانب، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اس کا صبر ختم ہوتا جا رہا ہے۔ سی این این کے مطابق، امریکہ نے حماس کو پیغام دیا ہے کہ اسے جنگ بندی سے متعلق نئے مجوزہ معاہدے پر فوری ردعمل دینا ہوگا، ورنہ امریکہ اسرائیل کو دی گئی ان ضمانتوں سے دستبردار ہو سکتا ہے، جن کے تحت اسرائیل مذاکرات پر رضامند ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق حماس کے اعلیٰ رہنما خلیل الحیہ اس معاہدے کے حق میں ہیں، تاہم وہ غزہ میں موجود تنظیم کی قیادت کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔امریکہ، مصر اور قطر کی جانب سے حماس پر سفارتی دباؤ بڑھا دیا گیا ہے تاکہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر جلد از جلد معاہدہ طے پا سکے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اہم نکات پر پیش رفت کے بعد معاہدے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق، حماس آئندہ چند دنوں میں معاہدے پر رضامندی ظاہر کر سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت 60 دن کی جنگ بندی ہوگی، جس کے دوران حماس 28 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی، جن میں 10 زندہ افراد اور 18 ہلاک شدگان کی لاشیں شامل ہیں۔اس دوران غزہ میں اقوام متحدہ اور ریڈ کریسنٹ کی نگرانی میں فوری اور بڑے پیمانے پر انسانی امداد پہنچائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مذاکرات کے دوران بعض علاقائی نقشوں اور فوجی پوزیشنز میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے، جن میں محور موراگ کی حد بندی میں تبدیلی اور افواج کی نئی تعیناتی شامل

متعلقہ

احمد آباد میں بڑا فضائی حادثہ ٹل گیا — انڈیگو طیارے کے انجن میں آگ، پائلٹ نے "میڈے” کال دی
احمد آباد ایئرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، جب دیو جانے والی انڈیگو ایئرلائن کی پرواز کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں اس وقت 60 مسافر سوار تھے۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کو "میڈے” کال دی —…
اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز 27 جون سے ہونے کا امکان،ماہر فلکیات
محرم الحرام کا چاند پچیس جون کو نظرآنےکےامکانات نہیں، نئے اسلامی سال چودہ سو سینتالیس ہجری کاآغاز ستائیس جون سے ہونے کا امکان ہے ماہرین فلکیات کے مطابق محرم الحرام کاچاند چھبیس جون کو نظرآنے کے قوی امکانات ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے چاند کی پیدائش پچیس…

ملک بھر میں مون سون کی تباہ کاریاں، 24 گھنٹوں میں 54 افراد جاں بحق
اسلام آباد (محمد سلیم سے ) – ملک بھر میں جاری شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 54 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 227 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ…
بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کردیا.
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہیں، پچھلی حکومت…

پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے ہیں۔وہ کافی عرصے سے شدید علیل تھے ۔ دین محمد نے 1954ء کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، انکی عمر 100 برس سے زائد تھی۔ ایشین گیمز میں میڈل جیتنے…
ایشیا: تھائی وزیر اعظم بحران کا شکار
تھائی وزیر اعظم پیتونگٹرن شنواٹرا نے استعفیٰ یا پارلیمان تحلیل سے صاف انکار کیا، حالانکہ سینیئر اتحادی جماعت نے حکومت سے حمایت واپس لے لی ہے ۔ مزید تائیوان میں اہم ری کال الیکشن ایک پانچواں پارلیمان خطرے میں