یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد حوثی گروپ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے اندر پانچ مختلف مقامات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔حوثی گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ ان کی افواج نے بن گوریون ایئرپورٹ، ایلات بندرگاہ، رامون ہوائی اڈہ، اور یافا و اسدود کے علاقوں میں اہم اہداف پر پانچ ڈرونز سے حملے کیے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اسرائیل کی بمباری کے جواب میں کی گئی۔اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے الحدیدہ بندرگاہ میں موجود انفراسٹرکچر، انجینئرنگ کا سامان، ایندھن کے ڈرمز اور سمندری ٹکڑوں کو نشانہ بنایا ہے۔ فوجی بیان کے مطابق پیر کے روز اسرائیلی فضائیہ نے الحدیدہ اور مغربی ساحلی علاقوں میں حوثی ٹھکانوں پر بمباری کی۔ایک حوثی عہدیدار کے مطابق، اسرائیلی حملے میں حال ہی میں دوبارہ تعمیر کی گئی ایک گودی (ڈاک) کو نشانہ بنایا گیا، جو بندرگاہ کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ دسمبر 2023 سے حوثی گروپ نے اسرائیل کے خلاف بحیرہ احمر میں اسرائیلی یا اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے شروع کر رکھے ہیں۔ اسرائیل ان حملوں کے جواب میں یمن میں حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر فضائی کارروائیاں کرتا آیا ہے۔اسرائیلی فوجی ریڈیو نے بھی یمن میں حوثی تنصیبات پر فضائی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے۔ اس جاری کشیدگی نے خطے میں سکیورٹی صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر دیا ہے اور بحری تجارت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ

جعلسازی کا گھناؤنا کاروبار، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کامیاب چھاپہ
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انس علی سے) — پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نشتر ٹاؤن لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والا غیرقانونی یونٹ بے نقاب کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ویجیلنس رپورٹ پر کارروائی…

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کے نظام کے قیام کے لیے معاہدہ
اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں شفافیت اور جدیدیت کے فروغ کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کے نظام کے قیام کا باضابطہ معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ…

میری مشاورت کے بغیر کے پی کا بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا، عمران خان
راولپنڈی: عمران خان نے کہا ہے کہ میری مشاورت کے بغیر کے پی کا بجٹ منظور نہیں ہونا چاہیے تھا، سپریم کورٹ کی اجازت سے بجٹ میں وہ تبدیلیاں کرنی ہوں گی جو میں چاہوں گا یہ میرا حتمی فیصلہ ہے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بہنوں…

انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پُرعزم پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ "انسانی سمگلنگ غلامی کی ہی ایک جدید شکل ہے جس کے خلاف اجتماعی قومی عزم کی ضرورت ہے۔”انہوں نے اس موقع پر عالمی سلوگن "Leave no…
یشسوی جیسوال کا پہلی اننگز میں سیکڑہ
اوپننگ میں کھیلتے ہوئے بائیں ہاتھ کے بلے باز نے ۱۰۱؍ رن بنائے۔ شبھمن گل کی بھی اچھی بلے بازی ۔ راہل نصف سنچری سے محروم۔ بازوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا اور انگلینڈ کے گیندبازوں کو بیک فُٹ پر ڈھکیل دیا۔ کاپی پرنٹ میں جانے تک ہندوستانی ٹیم…

کے پی حکومت گرانےکے کسی عمل میں شریک نہیں ہونگے: اے این پی کا اعلان
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی عمل میں حصہ بننے سے انکار کردیا۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ کے پی حکومت گرانےکےکسی بھی عمل میں اے این پی شریک نہیں ہوگی اور نہ…