اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے تناظر میں اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔منگل کے روز اسلام آباد میں چینی باشندوں کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ "ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کر رہے ہیں۔”وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد ہمارے اقتصادی مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔وزیراعظم نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چینی باشندوں کی آمد و رفت کے لیے سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں تاکہ چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ
قومی کرکٹ اکادمی (NCA) کی تربیتی اصلاحات۔
سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے اکادمی میں تبدیلیوں کے منصوبے پر کام شروع کیا تاکہ اسے عالمی معیار کی ٹریننگ سہولت بنایا جا سکے مزید دو ریاستی حل سعودی عرب کے اصولی مؤقف کا تسلسل ہے: وزیر خارجہ
فیفا کلب ورلڈ کپ:امریکہ کی سفری پابندی کے سبب فٹبال شائقین میں مایوسی۔
فیفا کلب ورلڈکپ کا آغاز ہوچکا ہے، جبکہ امریکی صدر کی جانب سے متعدد ممالک پر سفری پابندی، اور آئس محکمہ کے افسران کی موجودگی نے شائقین میں خوف پیدا کردیا ہے۔ مزید تبلیغی جماعت معاملہ: دہلی ہائی کورٹ نے 70 افراد کے خلاف 16 مقدمات خارج کر…

کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت، پولیس نے گیجٹس سے ڈیٹا حاصل کرلیا
کراچی (نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی )کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے کیس میں پولیس نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ پولیس نے مرحومہ کے زیر استعمال تمام…

پراڈا اور کولہاپوری چپلوں کا تنازع: عالمی سطح پر چپلوں کی فروخت میں زبردست اضافہ
معروف اطالوی برانڈ پراڈا کی جانب سے ہندوستانی روایتی کولہاپوری چپل جیسے ڈیزائن پیش کرنے پر پیدا ہونے والے تنازع نے ایک زوال پذیر ہنر مندی کو نئی عالمی توجہ دلا دی ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستانی کاریگر اور کاروباری افراد کولہاپوری چپل کی فروخت…
ایران نے دارالحکومت تہران پر حملے کے جواب میں اس رائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے۔
ایران کی جانب سے میزائل فائر کرنے پر شمالی اور وسطی اس رائیل میں سائرن بج اٹھے۔ اس را_ئیلی فوج نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کردی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائی دفاعی نظام جدید ترین ایر_انی میزائل روکنے کیلئے کام کر رہا ہے۔ اس…

پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے خسارے سے نکلنے اور سروس کو بہتر بنانے کے لیے مزید 11 مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جن ٹرینوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں:ہزارہ ایکسپریس ۔بہاؤ الدین ذکریا…