اسلام آباد – صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی عرب کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بحری تعاون کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔یہ اعلیٰ عسکری اعزاز ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں پاک افواج کے سینئر افسران اور سعودی وفد کے ارکان نے شرکت کی۔ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق، یہ اعزاز پاک-سعودی بحری تعلقات کو مضبوط بنانے میں وائس ایڈمرل الغریبی کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔تقریب کے دوران پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے بھی سعودی نیول چیف کے دورۂ پاکستان کو دو طرفہ عسکری تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار

متعلقہ

پی آئی اے کا اربیعن زائرین کے لیے خصوصی پروازوں کا اعلان
اسلام آباد —انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عراق میں منعقد ہونے والے سالانہ اربیعن اجتماعات کے لیے زائرین کی سہولت کے پیش نظر خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، کراچی سے نجف کے…

ومبلڈن ٹینس: گرمی کے باعث کھلاڑیوں کیلئے ’’ہیٹ رول‘‘ بنا دیا گیا
ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ کا سخت گرم موسم میں آغاز ہو گیا، درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گرمی کے پیش نظر کھلاڑیوں کے لیے ’’ہیٹ رول‘‘ بنا دیا گیا۔ لندن میں ومبلڈن کے افتتاحی روز درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک پہنچنے…

پاکستان میں توانائی کے شعبے میں انقلاب کی تیاری – دو ماہ میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ ہوگی: اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی تاریخ کا ایک نیا باب کھلنے جا رہا ہے، جہاں آئندہ دو ماہ میں ملک کی پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کر دی جائے گی۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے…

اماراتی ائیرلائن کا ٹکٹ کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکےگا
اماراتی ائیرلائن کے ٹکٹ کی خریداری کے لیےکرپٹو کرنسی قبول ہوگی بلکہ دبئی ائیرپورٹ پر ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو سے شاپنگ ممکن ہوگی دبئی: متحدہ عرب امارات کی معروف ائیرلائن کا ٹکٹ اب کرپٹو کرنسی سے بھی خریدا جاسکے گا۔عرب میڈیا کے مطابق اماراتی ائیر لائن کا…

ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں: ایاز صادق
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے) — اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہو چکے ہیں، جنہوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا، آج اُن کا کوئی نام نہیں لیتا۔ یہ بات انہوں نے لاہور…

یورپ میں سولر توانائی کی ترقی میں پہلی بار کمی
2025 میں یورپی یونین میں نئی سولر تنصیبات میں پہلی دفعہ ایک دہائی میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، اور تخمیناً ۶۴.۲ GW نئے پنل نصب کیے جائیں گے — جو پچھلے سال ۶۵.۱ GW سے کم ہے۔ اس کی بنیادی وجہ سبسڈیز میں کٹوتی اور توانائی بجٹ سے…