نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں انتخابات کے دوران ووٹوں کی "خوفناک چوری” ہوئی ہے، جسے کانگریس پارٹی نے بے نقاب کر دیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا: "ہم نے کرناٹک میں الیکشن کمیشن کی خوفناک چوری پکڑی ہے، اور ہم اس کو مکمل ثبوت کے ساتھ عوام کے سامنے ‘بلیک اینڈ وائٹ’ میں لائیں گے۔”انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں انتخابات چوری کیے جا رہے ہیں اور ان کی جماعت بہت جلد اس کھیل کو عوام کے سامنے لے کر آئے گی۔راہل گاندھی کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتیں بارہا الیکٹرانک ووٹنگ مشین (EVM) اور انتخابی شفافیت پر سوال اٹھاتی آئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ

افغانستان میں پہلی مقامی طور پر تیار کردہ بس اور کار نمائش کیلئے پیش — طالبان قیادت نے سواری بھی کی
کابل – افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک میں تیار کردہ پہلی مقامی بس اور کار نمائش کیلئے پیش کر دی۔ یہ پیش رفت صنعتی خود انحصاری کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز کابل میں ایک خصوصی تقریب کے دوران نائب…

وفاقی بجٹ کے بعد پاک سوزوکی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
نئے ٹیکسز کی روشنی میں نئی قیمتوں کا نفاذ بھی کردیا گیا پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں نافذ کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے تحت اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نظرثانی کر دی ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے…

ویمنز یورو 2025ء: انگلینڈ کی اضافی وقت میں اٹلی پر فتح، فائنل میں جگہ بنا لی
ویمنز یورو 2025ء کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں انگلینڈ نے اٹلی کو اضافی وقت میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کا اختتام مقررہ وقت میں 1-1 گول سے برابر رہا، تاہم اضافی وقت میں انگلینڈ کی جانب سے الیسیا روسو نے فیصلہ…

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری افسران کے اثاثے اب پبلک ہوں گے
سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک بڑی شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے…

نیتن یاہو کو لازماً اقتدار چھوڑنا ہوگا ، سابق وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف اپوزیشن میں ہلچل میں اضافہ نظر آنے لگا ہے۔ سابق وزیراعظم نیفتالی بینیٹ نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران موجودی سیاسی صورتحال اور اسرائیل کو درپیش چیلنجوں کے پس منظر میں کہا ہے نیتن یاہو کو لازماً اقتدار چھوڑ…

خیبرپختونخوا میں تبدیلی آنی چاہیے، پی ٹی آئی کے اندر سے مولانا فضل الرحمن
پشاور (نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی اکثریت جعلی ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ صوبے میں تبدیلی تحریک انصاف کے اندر سے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا مزید…