واشنگٹن/کیلیفورنیا: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے امریکا میں مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کی۔یہ ملاقات منگل کے روز کیلیفورنیا میں ہوئی، جس کے بعد رچرڈ گرینل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کو حوصلہ بلند رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے متاثر ہو رہے ہیں — "آپ اکیلے نہیں ہیں۔”عمران خان کے بیٹے مئی 2024 میں پہلی بار اپنے والد کی حراست پر کھل کر سامنے آئے تھے۔ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان پر 9 مئی 2023 کے پرتشدد احتجاج سے متعلق انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔امریکا میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کی مہم میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود بھی سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں، جو یو ایس کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) کے نائب چیئرمین بھی ہیں۔ڈاکٹر آصف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عمران خان کے بیٹوں اور رچرڈ گرینل کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قاسم اور سلیمان پر فخر ہے جو اپنے والد کی رہائی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے رچرڈ گرینل کو "انصاف اور اصولوں کے ساتھ کھڑے ہونے” پر سراہا اور پی ٹی آئی بانی عمران خان کی رہائی کے لیے وسیع تر اتحاد پر زوردیا ہے ۔

متعلقہ

ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہیں: ایاز صادق
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے) — اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین مکافاتِ عمل کا شکار ہو چکے ہیں، جنہوں نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا، آج اُن کا کوئی نام نہیں لیتا۔ یہ بات انہوں نے لاہور…

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےوزیراعظم شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین
لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ک پاکستان کے دنیا میں سب سے زیادہ بہتر ہونے والی معیشت بننے کی…

شاہ رخ خان شدید زخمی، علاج کے لیے امریکہ منتقل
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ممبئی کے گولڈن ٹوباکو اسٹوڈیو میں اپنی نئی فلم کے لیے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق ایکشن سین…

پاکستانی پاسپورٹ میں تاریخی تبدیلی: والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی شامل ہوگا
اسلام آباد: (محمد سلیم سے )پاکستانی پاسپورٹ میں ایک اہم اور تاریخی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے تحت اب شہریوں کے پاسپورٹس پر والد کے ساتھ ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ نہ صرف عالمی معیار سے ہم آہنگی…

عمران خان نے جیل سے پارٹی کیلئے کیا سخت پیغام بھیجا؟
عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے اور اس کے لیے ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےکہا ہےکہ عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے اور اس کے لیے ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے۔ راولپنڈی…

حماس کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ معاہدہ نہیں چاہتی، وٹکوف – امریکی ٹیم غزہ مذاکرات سے علیحدہ ہو گئی
واشنگٹن / قاہرہ — امریکی صدر کے سینئر مشیر بریٹ وٹکوف نے کہا ہے کہ حماس کے حالیہ ردعمل سے واضح ہوتا ہے کہ وہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے کسی معاہدے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے غزہ میں جاری مذاکراتی…