پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور سزا کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 5 اگست سے "پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک” شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری عوامی رائے، جمہوریت اور آئین پر کھلا حملہ ہے۔ "ہم عمران خان کی غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، یہ تمام فیصلے سیاسی انتقام پر مبنی ہیں اور انہیں واپس لینا ہو گا،” انہوں نے زور دیا۔.علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی کو مٹانا چاہتے تھے، وہ خود ماضی کا حصہ بن رہے ہیں۔ "ہم حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی جدوجہد میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،” ان کا کہنا تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کیا کہ 5 اگست سے ملک بھر میں حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، جو آئین، قانون اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہوگی۔