– جرمنی کے وزیر خارجہ نے یوکرین کی پارلیمنٹ کی جانب سے اینٹی کرپشن اداروں کی خودمختاری محدود کرنے والے قانون پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے عمل کو مشکل بنا دے گا۔
یوکرین کی پارلیمان نے حال ہی میں ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت قومی اینٹی کرپشن بیورو (NABU) اور اسپیشلائزڈ اینٹی کرپشن پراسیکیوٹرز آفس (SAPO) کو پراسیکیوٹر جنرل کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اور شہری صدر زیلنسکی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس قانون کو ویٹو کریں۔
جرمنی اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک نے بھی یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ اینٹی کرپشن اصلاحات کی روح کو برقرار رکھے، کیونکہ یہ یورپی یونین میں شمولیت کے لیے ایک بنیادی شرط ہے۔