اسلام آباد / کابل (خصوصی رپورٹ)
خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی و معاشی صورتحال کے بیچ پاکستان اور افغانستان نے بالآخر وہ قدم اٹھا لیا جس کا انتظار طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) پر باضابطہ دستخط کر دیے گئے، جس کے تحت دونوں ممالک کی مخصوص برآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ معاہدہ اسلام آباد میں افغان سفارتخانے میں منعقدہ ایک سادہ مگر اہم تقریب میں طے پایا۔
افغانستان کی جانب سے نائب وزیر برائے صنعت و تجارت ملا احمداللہ زاہد نے دستخط کیے، جبکہ پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری تجارت جواد پال نے کی۔