احمد آباد ایئرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، جب دیو جانے والی انڈیگو ایئرلائن کی پرواز کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں اس وقت 60 مسافر سوار تھے۔
پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کو "میڈے” کال دی — جو کہ ایمرجنسی کی سب سے سنگین وارننگ ہوتی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد طیارے کو ٹیک آف سے روک دیا گیا اور ریسکیو عملہ حرکت میں آ گیا۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔