استنبول:
ترکیے نے دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا پہلا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل ’ٹائفون بلاک 4‘ متعارف کروا دیا۔
یہ میزائل IDEF 2025 بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پیش کیا گیا جہاں ترک اسلحہ ساز کمپنی راکٹسان نے 6 جدید ہتھیاری نظام متعارف کروائے۔
’ٹائفون بلاک 4‘ نہ صرف ترکیے کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے بلکہ یہ 800 کلومیٹر کی رینج اور ہائپر سونک رفتار کے ساتھ انتہائی جدید منیور ایبلٹی بھی رکھتا ہے، جس سے اسے میدان جنگ میں دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے میں سبقت حاصل ہے۔