بریشیا، اٹلی:
اٹلی کے شمالی علاقے بریشیا میں منگل کے روز ایک چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 75 سالہ مرد اور 60 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے سڑک کے دونوں اطراف کی ٹریفک معطل کر دی گئی۔
دو گاڑی سوار افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔