ماسکو:
روسی پارلیمنٹ نے انٹرنیٹ پر انتہاپسند مواد تلاش کرنے اور پڑھنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے افراد پر 5 ہزار روبل (تقریباً 15 ہزار پاکستانی روپے) تک جرمانہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ روس میں وی پی این (VPN) استعمال کرنے پر بھی جرمانہ عائد کرنے کا قانون منظور کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ حکومتی اور اپوزیشن دونوں حلقوں میں تنقید کا نشانہ بن رہا ہے، جن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اظہارِ رائے کی آزادی کو محدود کرنے کے مترادف ہے