چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے (IDEF-2025) میں شرکت کی۔
دورے کے دوران انہوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان میں ترکیہ کے وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف، آذربائیجان کے وزیر دفاع اور نائب وزیر دفاع شامل تھے۔
ملاقاتوں میں دفاع، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور فوجی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔