بیجنگ: یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لیئن اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا بیجنگ پہنچے جہاں انہوں نے یورپی یونین اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی۔
اگرچہ یہ موقع خوشی کا ہے، لیکن دونوں فریقین کے تعلقات اس وقت تناؤ کا شکار ہیں۔ باہمی اختلافات کی بڑی وجوہات میں مارکیٹ تک رسائی، صنعتی پالیسیوں اور یوکرین جنگ پر مؤقف شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اس ملاقات کا مقصد تعلقات میں موجود کشیدگی کو کم کرنا اور مستقبل میں بہتر تعاون کی راہ ہموار کرنا ہے۔