المخا، یمن — بحیرہ احمر میں یمنی حوثی فورسز نے ایک اور اسرائیلی بحری جہاز کو نشانہ بنا ڈالا۔ بین الاقوامی سیکیورٹی کمپنی ایمبری میرین کے مطابق، یہ حملہ یمن کے شہر المخا کے شمال مغرب میں 30 سمندری میل کے فاصلے پر پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد جہاز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم عملے کی صورتحال اور مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
یاد رہے کہ یمنی حوثی فورسز کی جانب سے بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اس سے منسلک مفادات رکھنے والے جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جسے وہ غزہ پر اسرائیلی مظالم کے جواب میں "حمایتی کارروائی” قرار دیتے ہیں۔
یہ حملہ بحیرہ احمر میں سمندری تجارت اور عالمی سپلائی چین کے لیے ایک اور خطرناک پیش رفت تصور کیا جا رہا