بیروت/پیرس: لبنان کے وزیرِ اعظم نواف سلام نے فرانس کی جانب سے لبنان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر ایمانوئل میکرون کی طرف سے دیے گئے تعاون کے یقین دہانی سے مطمئن ہو کر بیروت واپس لوٹ رہے ہیں۔
نواف سلام کا کہنا تھا کہ صدر میکرون نے لبنان کی سلامتی، خودمختاری اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جب کہ اقوام متحدہ کی امن فورس (یونيفل) کے مینڈیٹ کی تجدید کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر بتایا کہ فرانس اور لبنان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے، خصوصاً سیکیورٹی، معیشت، تعلیم اور ثقافت جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے گی۔
وزیر اعظم نواف سلام کے اس دورے کو لبنان کے لیے سفارتی اور اقتصادی تعاون کے نئے امکانات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔