فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس رواں سال ستمبر میں فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ دہشت گردی کو انعام دینے کے مترادف ہے۔”
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ شدید انسانی بحران کا شکار ہے، اور عالمی میڈیا ادارے اسرائیل سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے۔