بھارتی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو ’ویسٹارکٹیکا‘، ’سیبورگو‘ اور ’لندنیا‘ جیسے فرضی ممالک کا جعلی سفیر بن کر بھارت میں ایک جعلی سفارتخانہ چلا رہا تھا۔
ملزم نے خود کو مختلف خودساختہ ریاستوں کا سفیر ظاہر کر کے سرکاری حیثیت کا دعویٰ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی عوام کو دھوکہ دینے اور سرکاری اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کے خلاف کی گئی ہے۔