تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف اور غزہ میں جنگ بندی و قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر احتجاج کیا۔
مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائروں کو آگ لگا کر شدید احتجاج کیا، جب کہ نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں جنگی مجرم قرار دیا۔
مظاہرے میں شریک افراد نے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے مختلف بینرز آویزاں کیے، جن پر غزہ میں جاری ظلم و ستم کے خلاف نعرے درج تھے۔
یہ مظاہرہ اسرائیلی عوام کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور حکومتی پالیسیوں پر گہرے عدم اطمینان کی عکاسی کرتا ہے۔