واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس جنگ بندی نہیں چاہتی، اس لیے ان کے لیڈروں کا شکار کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس یرغمالیوں کی رہائی میں بھی سنجیدہ نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے کئی یرغمالیوں کو غزہ سے نکال لیا ہے، اور جب آخری یرغمالی بھی نکالا جائے گا تو حماس کو معلوم ہو جائے گا کہ آگے کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حماس کے لوگ مرنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے تجارتی معاہدوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست تک نئے معاہدے ہوں گے، یورپی یونین سے معاہدہ ممکن ہے جبکہ کینیڈا کے ساتھ صرف ٹیرف لگایا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی کرنسی کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہتے۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل پہلے ہی قطر اور مصر کی ثالثی میں جاری جنگ بندی مذاکرات سے اپنے وفود واپس بلا چکے ہیں۔