ایران نے اپنے نئے مواصلاتی سیٹلائٹ "ناہید 2” کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا۔ یہ لانچ ایرانی ساختہ سیوز راکٹ کے ذریعے عمل میں آئی، جو ملک کے خلائی عزائم کی واضح علامت ہے۔
"ناہید 2” مکمل طور پر ایرانی ماہرین کی جانب سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا۔یہ سیٹلائٹ زمین کے ہم وقت مدار (Geostationary Orbit) میں نصب کرنے کے لیے ضروری تکنیکی علم کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔سیارہ ایران کی مواصلاتی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
یہ ایک اسٹریٹجک منصوبہ ہے، جس کے تحت سیٹلائٹ کے مختلف ذیلی نظاموں (subsystems) کی آزمائش کی جائے گی۔
ایران کے خلائی اور دفاعی پروگرام میں اسے ایک سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔