نئی دہلی (نمائندہ خصوصی )بھارت کے سابق کپتان اور مشہور کرکٹ شخصیت سارو گنگولی نے پاک-بھارت کرکٹ میچ کے انعقاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان میچز جاری رہنے چاہییں۔”
گنگولی نے اپنے بیان میں کہا:> "مجھے پاکستان سے ایشیا کپ میچ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پہلگام جیسے واقعات افسوسناک ہوتے ہیں، لیکن کھیل کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے اور اسی میں بہتری ہے۔”