گلگت بلتستان/دیامر – گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں حالیہ سیلابی ریلے نے ایک اور المناک واقعہ کو جنم دیا ہے، جہاں نجی ٹی وی چینل خیبر نیوز کی اینکر شبانہ لیاقت اپنے شوہر اور چار بچوں سمیت لاپتہ ہو گئی ہیں۔ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متاثرہ فیملی کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ شناختی دستاویزات برآمد، تلاش تیز
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ لاپتہ افراد میں شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت، اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔
ان کے مطابق بابوسر ٹاپ کے علاقے تھک میں شبانہ لیاقت کا پرس مقامی رضاکار کو ملا ہے، جس میں ان کا شناختی کارڈ موجود تھا۔ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، جی بی اسکاؤٹس، ڈرونز شامل
ترجمان کے مطابق، سیلابی علاقے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پولیس، انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، پاک فوج اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد بھی لی جا رہی ہے تاکہ لاپتہ افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔ 10 سے 15 سیاح سیلابی ریلے کی نذر
عینی شاہدین کے مطابق، بابوسر شاہراہ پر سیلابی ریلے میں 10 سے 15 سیاح بہہ گئے تھے، جن میں شبانہ لیاقت کا خاندان بھی شامل ہونے کا خدشہ ہے۔ٹی وی چینل کا مؤقفنجی ٹی وی چینل خیبر نیوز کے مطابق، شبانہ لیاقت اسلام آباد سینٹر سے وابستہ تھیں اور یکم جولائی کو اپنے خاندان کے ہمراہ گلگت بلتستان کی سیر پر گئی تھیں۔
اسکردو سے واپسی کے دوران جب وہ بابوسر ٹاپ پہنچے تو ان کے اور ان کے شوہر کے موبائل فونز بند ہو گئے، اور اس کے بعد سے ان کا کوئی اتا پتا نہیں ملا۔