جنوب مشرقی ایشیا کے دو ہمسایہ ممالک تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کئی دنوں کی جھڑپوں اور کشیدگی کے بعد بالآخر "فوری اور غیر مشروط جنگ بندی” پر رضامند ہو گئے ہیں۔ یہ اعلان ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پیر کے روز کیا۔
ملائیشیا نے ان امن مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا، جب کہ سی این این کے مطابق، دونوں ممالک کے علاقائی کمانڈرز کی ملاقات منگل 29 جولائی کو ہوگی۔
دونوں ملکوں نے الزام لگایا کہ سرحدی کشیدگی کا آغاز مخالف فریق نے کیا۔
اب تک 35 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پُتراجایا میں ہونے والی ملاقات میں کمبوڈیا کے وزیراعظم ہُن مانیت اور تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھومتھم وچیایاچائی نے شرکت کی۔
جھڑپیں تین صوبوں میں پیر کی صبح تک جاری رہیں۔
کمبوڈیا نے دعویٰ کیا کہ تھائی لینڈ نے کم از کم دو مقامات پر حملہ کیا، جبکہ تھائی فوج نے بھی تصدیق کی کہ کشیدگی تاحال برقرار تھی۔