بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پہلگام حملے کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
چدمبرم کے مطابق، حملہ آور دراصل بھارتی شہری تھے جنہوں نے بھارت کے اندر ہی دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔ یہ بیان بھارت کی اُس روایتی پالیسی کو چیلنج کرتا ہے جس کے تحت اکثر ایسے حملوں کا الزام فوری طور پر پاکستان پر عائد کر دیا جاتا ہے۔چدمبرم کے اس بیان نے سیاسی و سیکیورٹی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، اور کئی حلقے اس بیان کو بھارت کے اندرونی سیکیورٹی نظام کی ناکامی کا اعتراف بھی قرار دے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس بیان سے بھارت کے سرکاری مؤقف کو شدید دھچکا لگا ہے اور یہ ممکنہ طور پر خطے میں سیکیورٹی بیانیے کو تبدیل کر سکتا ہے۔